ڈی پی او جہلم کا اردل روم، غفلت پر 5 اہلکاروں کی سروس ضبط، متعدد کو سزائیں

جہلم: ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری نے پولیس لائنز جہلم میں اردل روم کا انعقاد کیا، جس میں پولیس افسران و اہلکاران پیش ہوئے۔

اردل روم کے دوران ڈی پی او نے افسران و اہلکاران کے مؤقف کو تفصیل سے سنا اور میرٹ پر احکامات جاری کیے۔ شوکاز نوٹسز کے فیصلے سناتے ہوئے فرائض میں غفلت برتنے پر 5 پولیس اہلکاروں کی سروس ضبطگی، 9 اہلکاروں کو وارننگ، ایک اہلکار کو سنشور جبکہ ایک اہلکار کا شوکاز نوٹس داخل دفتر کر دیا گیا۔

ڈی پی او شفیق احمد چوہدری نے واضح کیا کہ نظم و ضبط اور پیشہ ورانہ ذمہ داریوں میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے اہلکاروں کو ہدایت کی کہ وہ اپنے فرائض ایمانداری، فرض شناسی اور محنت کے ساتھ انجام دیں اور عوام کی خدمت کو اپنا شعار بنائیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ بہترین نظم و ضبط اور اعلیٰ تربیت ہی ایک اچھے پولیس افسر کی پہچان ہے، جبکہ نااہل، کام چور اور بددیانت اہلکاروں کی محکمہ پولیس میں کوئی گنجائش نہیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button