جلالپور شریف پولیس نے منشیات فروش کو گرفتار کر لیا، بھاری مقدار میں آئس برآمد

پنڈدادنخان: تھانہ جلالپور شریف پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش کو گرفتار کر لیا، بھاری مقدار میں آئس بھی برآمد کر لی گئی۔

تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل پنڈدادنخان میں ایس ایچ او تھانہ جلالپور شریف اور ان کی ٹیم نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش ملزم حسن مجتبیٰ کو گرفتار کر لیا۔ پولیس نے ملزم کے قبضے سے 1 کلو 60 گرام آئس برآمد کر لی ہے۔

ملزم کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔

ایس ایچ او کا کہنا ہے کہ ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کر کے عدالت میں پیش کیا جائے گا تاکہ اسے قانون کے مطابق قرار واقعی سزا دلائی جا سکے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button