جہلم کے ہوٹلوں میں مضر صحت کھانوں کی فروخت، صفائی کے ناقص انتظامات

جہلم شہر سمیت ضلع بھر کے مختلف ہوٹلوں میں ناقص صفائی اور مضر صحت کھانوں کی فروخت کا سلسلہ جاری ہے، جس پر شہریوں نے شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔
بیشتر ہوٹلوں میں صفائی ستھرائی کے انتظامات انتہائی ناقص ہیں اور حفظانِ صحت کے اصولوں کو نظر انداز کیا جا رہا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ کئی مقامات پر غیر معیاری اور مضر صحت کھانے دھڑلے سے فروخت کیے جا رہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق ہوٹلوں میں کام کرنے والے کاریگروں اور ویٹرز کے ہاتھوں اور ناخنوں میں میل، گندے کپڑے اور غیر صحت بخش ماحول واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے، جو عوام کی صحت کے لیے خطرناک ہے۔
شہریوں نے ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی اور ڈپٹی کمشنر سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری نوٹس لیا جائے اور ہوٹلوں میں صفائی اور خوراک کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے سخت اقدامات کیے جائیں جبکہ ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔



