پراپرٹی ٹیکس کی جبری وصولی اور دوکانیں سیل کرنے کا معاملہ، سوہاوہ ایکشن کمیٹی کا اہم اجلاس

سوہاوہ: پراپرٹی ٹیکس کی جبری وصولی اور ٹیکس نادھندگان کی دوکانیں سیل کرنے کا معاملہ پر سوہاوہ ایکشن کمیٹی کا ہنگامی اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں شہر بھر سے تمام سیاسی عمائدین، سول سوسائٹی، مرکزی انجمن تاجران سمیت ہر طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والی مذہبی شخصیات نے بھی بھرپور شرکت کی۔
اجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ مہنگائی کی چکی میں پس کر خودکشیوں پر مجبور ہونیوالی عوام پر پراپرٹی اور دیگر غیر قانونی بھتہ نما ٹیکسز کا ظالمانہ و جابرانہ نفاذ سختی سے مسترد کرتے ہیں۔
عوامی ایکشن کمیٹی نے مشترکہ اعلامیہ میں کہا کہ سوہاوہ میں تعینات انسپکٹر ایکسائز عمران چوہدری کی محکمانہ انکوائری اور نوکری سے برخاستگی کا فوری مطالبہ کرتے ہیں۔ کرپٹ آفیسر کی خلاف قانون کی گئی اسسیمنٹ اور بھتہ کے لئے بلیک میل کرنے کو مسترد کرتے ہیں۔ جو یہ دھمکیاں دیتا ہے کہ کرپشن کا پیسہ اوپر کے آفیسرز کو بھی جاتا ہے۔
مشترکہ اعلامیہ میں کہا گیا کہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر جہلم ملک محمد طاہر کے استعفیٰ بصورت دیگر پہلے شہر میں احتجاج اور بعدازاں احتجاج کا دائرہ کار ضلع بھر میں پھیلا کر جی ٹی روڈ کو بند کر دیا جائے گا۔
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں



