پنڈدادنخان میں پکار 15 پر بوگس کال کرنے والا ملزم گرفتار

پنڈدادنخان: تھانہ پنڈدادنخان پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے پکار 15 پر بوگس کال کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل پنڈدادنخان میں ایس ایچ او تھانہ پنڈدادنخان اور ان کی ٹیم نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم محمد حسیب کو حراست میں لے لیا۔
پولیس کے مطابق ملزم نے ریسکیو 15 پر جھوٹی کال کر کے نہ صرف قانون کی خلاف ورزی کی بلکہ سرکاری وسائل کا بھی غلط استعمال کیا۔ واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے اسے گرفتار کر لیا ہے۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم طارق عزیز سندھو نے اس موقع پر واضح کیا کہ سرکاری وسائل کے غلط استعمال اور جھوٹی اطلاعات پھیلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔



