جہلم پولیس کے فرض شناس پولیس انسپکٹر چوہدری محمد افضل چیف سکیورٹی آفیسر تعینات

جہلم: پولیس کے فرض شناس، ایماندار اور محنتی پولیس انسپکٹر چوہدری محمد افضل کو چیف سکیورٹی آفیسر تعینات کر دیا گیا ہے، جسے شہری حلقوں میں ایک مثبت اور دور رس فیصلہ قرار دیا جا رہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق چوہدری محمد افضل اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں، دیانتداری اور فرض شناسی کے باعث محکمہ پولیس میں ایک نمایاں مقام رکھتے ہیں۔ انہوں نے اپنے کیریئر کے دوران قانون کی بالادستی اور عوامی خدمت کو ہمیشہ ترجیح دی، جس کی بدولت وہ عوام اور افسران دونوں کی نظر میں ایک قابلِ اعتماد شخصیت کے طور پر جانے جاتے ہیں۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ چوہدری محمد افضل ان افسران میں شمار ہوتے ہیں جو نہ صرف اپنے فرائض احسن طریقے سے انجام دیتے ہیں بلکہ عوامی مسائل کو بھی ذاتی دلچسپی لے کر حل کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ ان کی نرم گفتاری، بہترین انتظامی صلاحیتیں اور پیشہ ورانہ دیانت انہیں دوسروں سے ممتاز بناتی ہیں۔

چوہدری محمد افضل ایک باوقار اور اصول پسند افسر کے طور پر جانے جاتے ہیں جن کی خدمات محکمہ پولیس کے لیے قابلِ فخر سرمایہ ہیں۔ ان کی بطور چیف سکیورٹی آفیسر تعیناتی کو نہ صرف محکمہ بلکہ عوام کے لیے بھی نیک شگون قرار دیا جا رہا ہے، اور امید کی جا رہی ہے کہ وہ اپنی صلاحیتوں سے سکیورٹی نظام کو مزید مؤثر اور مضبوط بنائیں گے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button