پنڈدادنخان میں زمین کے تنازعہ پر نوجوان کو گولی مارنے والا اشتہاری مجرم گرفتار

پنڈدادنخان: ایس ایچ او تھانہ جلالپورشریف اور ٹیم کی اہم کارروائی، اقدام قتل کے مقدمہ میں ملوث اشتہاری مجرم گرفتار کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ جلالپور شریف پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مجرم تصور کو گرفتار کر لیا، مجرم نے شہری کے بیٹے کو زمین کے تنازعہ کی وجہ سے فائرنگ کر کے زخمی کر دیا۔
مجرم سال2021 سےاقدام قتل کے مقدمہ میں تھانہ جلالپورشریف پولیس کو مطلوب تھا۔ مجرم اشتہاری گرفتار ی سے بچنے کے لئے روپوش ہوگیا تھا جس کو تھانہ جلالپورشریف پولیس نے جدید سائینٹفک طریقہ کار کو بروئے کار لاتے ہوئے مجرم کو گرفتار کر لیا۔
ڈسٹرکٹ پولیس جہلم ناصر محمود باجوہ نے ایس ایچ او اور ٹیم کو شاباش دی اور کہا کہ اشتہاری مجرمان کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن جاری ہے۔



