جہلم میں جعلی پیر بن کر فراڈ کرنے والا ملزم گرفتار

جہلم پولیس کی اہم کارروائی، جعلی پیر بن کر شہریوں کو دھوکہ دینے والا ملزم گرفتار کر لیا۔

ترجمان پولیس کے مطابق ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ سٹی اور ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو حراست میں لیا۔ گرفتار ملزم لوگوں کو جعلی عملیات اور جھوٹے دعوؤں کے ذریعے دھوکہ دے کر رقم بٹورتا تھا۔

پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم طارق عزیز سندھو نے کہا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر اور عوام کو لوٹنے والے جعلسازوں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے، شہریوں کو دھوکہ دینے والوں کو کسی صورت رعایت نہیں دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button