دریائے جہلم میں ڈوبنے والے ڈسٹرکٹ جیل جہلم کے وارڈن کی تلاش جاری

جہلم: دریائے جہلم میں ڈوبنے والے ڈسٹرکٹ جیل جہلم کے وارڈن کی تلاش تاحال جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق تین روز قبل دریائے جہلم میں نہاتے ہوئے ڈوبنے والے ڈسٹرکٹ جیل جہلم کے اہلکار عظیم اختر کی تلاش کے لیے آپریشن آج تیسرے دن بھی جاری ہے، سرچ آپریشن میں ریسکیو 1122 جہلم اور پاک فوج کے غوطہ خور ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق ریسکیو 1122 راولپنڈی کی ٹیم نے بھی سونار آلات کے ہمراہ تلاش کے آپریشن میں حصہ لیا۔ تاحال کشتی کے ذریعے آ پریشن کو سنگھوئی اور چوٹالہ تک پھیلا دیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ 7 جون کی صبح ساڑھے 11 بجے کے قریب ڈسٹرکٹ جیل جہلم کے ملازمین بیلا باربی کیو کے مقام پرتفریح کے لئے گئے جہاں ڈسٹرکٹ جیل جہلم کا وارڈن عظیم اختر ولد نعیم اخترسکنہ چاکرہ ضلع راولپنڈی دریائے جہلم میں نہاتے ہوئے گہرے پانی میں چلا گیا اور دریا کی بے رحم موجوں کی نظر ہو گیا۔

واضح رہے کہ دریائے جہلم، ڈیموں اور ندی نالوں میں نہانے پر ڈپٹی کمشنر جہلم کے احکامات کے مطابق مکمل پابندی ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button