حکومت نے صحافیوں کو تحفظ دے کر قابلِ تحسین قدم اٹھایا۔ چوہدری عابد محمود، عامر کیانی

جہلم پریس کلب کے چیئرمین چوہدری عابد محمود اور صدر الیکٹرانک میڈیا عامر کیانی نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ صحافیوں کو تحفظ فراہم کرنے کے حکومتی اقدام نے ثابت کیا ہے کہ حکومت آزادی صحافت کی حامی ہے۔ صحافیوں نے ہمیشہ ملک دشمن عناصر، بالخصوص بھارت کے منفی پروپیگنڈے کے خلاف قومی بیانیے کو اجاگر کر کے اپنی محب وطنی کا ثبوت دیا ہے۔

انہوں نے اس بات کا بھی ذکر کیا کہ پاک افواج اور حکومت کی پالیسیوں کو مثبت انداز میں اجاگر کرنے پر چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید حافظ عاصم منیر اور وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف نے صحافیوں کے کردار کو سراہا ہے۔ سینئر صحافیوں نے کہا کہ پارلیمنٹ میں صحافیوں کے تحفظ کے لیے پروٹیکشن بل کی منظوری حکومت کا صحافی برادری کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کا عملی ثبوت ہے، جو ہر سطح پر قابلِ تحسین ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ خبر کے ذرائع کے تحفظ اور صحافیوں کو ڈرانے دھمکانے کے خلاف قانون سازی ایک تاریخی قدم ہے، جو آزادی صحافت کو مزید مضبوط کرے گا۔

اس موقع پر پریس کلب کے دیگر عہدیداران اور ممبران، جن میں سید مستفیض اقبال بخاری، چوہدری مہربان حسین، شہریار علی راجہ، مرزا قدیر بیگ، عبدالغفار آزاد، چوہدری تصور حسین، مرزا فاران بیگ، چوہدری دانیال عابد اور سید مظہر عباس نقوی سمیت دیگر صحافی بھی موجود تھے، جنہوں نے اس اقدام کو خوش آئند قرار دیا اور حکومت کا شکریہ ادا کیا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button