سوہاوہ: ایس ایچ او تھانہ ڈومیلی صداقت علی تبدیل، چوہدری افضل ایس ایچ او تھانہ ڈومیلی تعینات

سوہاوہ: ایس ایچ او تھانہ ڈومیلی صداقت علی کو تبدیل کر کے چوہدری افضل کو ایس ایچ او تھانہ ڈومیلی تعینات کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس افیسر جہلم ناصرمحمود باجوہ نے تھانہ ڈومیلی میں تعینات ایس ایچ او صداقت علی کو تبدیل کر کے ان کی جگہ چوہدری افضل کو ایس ایچ او تھانہ ڈومیلی تعینات کر دیا ہے۔
چوہدری افضل نے تھانہ ڈومیلی کاچارج سنبھال لیا، وہ اس سے پہلے بھی چوہدری افضل تھانہ ڈومیلی میں بطور ایس ایچ او رہ چکے ہیں۔
صداقت علی ایس ایچ او بننے کے بعد پہلی تعیناتی تھانہ ڈومیلی میں تھی جنہوں نے اپنے عرصے میں بہت سے کامیابیاں حاصل کیں۔ اشتہاری،چوری،قتل،منشیات فروش اور دیگر وارداتوں میں ملوث ملزمان کوگرفتار کیا۔



