جہلم پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن، 2 منشیات فروش گرفتار

جہلم پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن جاری، دو منشیات فروش ملزمان گرفتار کر لئے گئے۔
جلالپور شریف پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم آصف محمود کو گرفتار کر لیا، ملزم سے 2 کلو 40گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا۔
دینہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم محمد رضا کو گرفتار کر لیا، ملزم سے 500گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا۔
ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ منشیات فروش معاشرے کا ناسور ہیں جن کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن جاری ہے۔



