ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تمام متعلقہ اداروں کو ہدایات جاری کر دی گئیں، ڈپٹی کمشنر جہلم

جہلم: ڈپٹی کمشنر جہلم کی سربراہی میں ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی اور ڈسٹرکٹ ایمرجنسی بورڈ کی میٹنگ کا انعقاد ہوا جس میں ممکنہ سیلاب کے پیش نظر تمام اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔

دریائے جہلم کے اندر موجود تجاوزات کو ہٹانے کے لیے متعلقہ اسسٹنٹ کمشنرز کی سربراہی میں محکمہ آبپاشی کو ہدایات جاری کیں۔ ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ کو ہدایات جاری کیں کہ یونین کونسل سیکرٹریز کو فلڈ کے دوران ممکنہ انخلاء کے لیے انتظامات کرنے کی ہدایات کریں۔ محکمہ تعلیم اور محکمہ صحت کو فلڈ ریلیف کیمپس میں تمام بنیادی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایات جاری کی۔

میٹنگ میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد حسن احسن،اسسٹنٹ کمشنر جہلم محمد مبین احسن،چیف میونسپل آفیسر جہلم،ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ کوآرڈینٹیر محمد صبورثاقب،اسٹنٹ ڈائریکٹر لائیو سٹاک، اسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر، سب ڈویژنل آفیسر سمال ڈیمز اور دیگر محکمہ جات کے نمائندوں نے شرکت کی۔

انجینئر سعید احمد ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 نے سیلابی صورتحال میں پیدا ہونے والے حالات پر بریفنگ دی جس میں سیلابی صورتحال میں لوگوں کو ریسکیو کرنے کے حوالے سے موجود وسائل،فلڈ سیکٹرز کی تشکیل،ریسکیوز کی سیلاب زدہ علاقوں میں تعیناتی، ہنگامی حالات میں لوگوں کو انخلا،ڈوبتے ہوئے لوگوں کو بچانے اور ان کو فرسٹ ایڈ فراہم کرنے جیسے اقدامات کا بتایا گیا۔

ڈپٹی کمشنر جہلم نے کہا کہ مشکل حالات میں لوگوں کی مدد کرنا آسان کام نہیں ہے اور تمام متعلقہ اداروں کو سیلابی صورتحال میں لوگوں کو بہترین انداز میں اپنی سروسز فراہم کرنے کی تلقین کی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button