جہلم پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف ایکشن، 2 ملزمان منشیات سمیت گرفتار

جہلم پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں جاری، 2 ملزمان کو منشیات سمیت گرفتار کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو کی ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف پولیس کی کارروائیاں جاری ہیں۔ تھانہ سٹی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے شراب سپلائی کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا، جس کے قبضے سے 10 لیٹر شراب برآمد کی گئی۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

دوسری جانب تھانہ صدر پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش ملزم کو گرفتار کیا، جس کے قبضے سے 1 کلو 100 گرام ہیروئن برآمد کی گئی۔ اس کے خلاف بھی منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو نے کہا ہے کہ منشیات فروش معاشرے کا ناسور ہیں، ان کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے اور کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button