جہلم: مرکزی انجمن تاجران لور گروپ کی رجسٹریشن بحال، تاجروں اور شہریوں میں خوشی کی لہر

جہلم کی تاجر برادری کے لیے خوشخبری، مرکزی انجمن تاجران لور گروپ کی رجسٹریشن بحال کر دی گئی۔ اس خبر نے شہر بھر کے تاجروں اور شہریوں میں خوشی کی لہر دوڑا دی۔
16 اکتوبر 2025 سے انجمن کی رجسٹریشن باضابطہ طور پر دوبارہ فعال ہو گئی ہے، جو 15 اکتوبر 2027 تک برقرار رہے گی۔ رجسٹریشن بحالی کی اطلاع ملتے ہی شہریوں اور تاجروں کی بڑی تعداد نے معروف کاروباری شخصیت اور انجمن کے صدر چوہدری محمد عارف کو مبارکباد دینے کے لیے ان کے دفتر کا رخ کیا۔
چوہدری محمد عارف نے اس موقع پر کہا کہ یہ کامیابی تاجروں، شہریوں اور اراکین کی محنت، اتحاد اور اجتماعی دعاؤں کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی انجمن تاجران لور گروپ ہمیشہ کی طرح تاجروں کے حقوق کے تحفظ، شہری مسائل کے حل اور ضلع جہلم کی بہتری کے لیے سرگرم عمل رہے گی۔
انہوں نے تمام ساتھی تاجران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ ہمیں اخلاص، دیانت اور خدمتِ خلق کے جذبے کے ساتھ اس مشن کو آگے بڑھانے کی توفیق عطا فرمائے۔



