فوڈ اتھارٹی کا پنڈدادنخان اور کھیوڑہ میں ایکشن، سینکڑوں لیٹر ناقص اور کیمیکل ملا دودھ تلف


پنڈدادنخان اور گردونواح میں ملاوٹ شدہ دودھ کی فروخت کے خلاف انتظامیہ ان ایکشن، سینکڑوں لیٹر ناقص اور کیمیکل ملا دودھ تلف کر کے دوکانداروںکو ہزاروں روپے جرمانے کئے گئے۔
تفصیلات کے مطابق ملاوٹی دودھ سپلائی کرنے والوں کے خلاف پنجاب فوڈ اتھارٹی اور ضلعی انتظامیہ کی کارروائیاں جاری ہیں۔ اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادنخان حلیمہ منیر کی زیرِ نگرانی پنجاب فوڈ اتھارٹی نے پنڈدادنخان اور کھیوڑہ میں ملاوٹ شدہ اور غیر معیاری دودھ فروشوں کے خلاف کارروائیاں کیں۔
پنجاب فوڈ اتھارٹی نے پنڈدادنخان اور کھیوڑہ میں 121 لیٹر ملاوٹ شدہ دودھ تلف کر کے ذمہ داروں کو موقع پر بھاری جرمانے کئے۔



