پنڈدادنخان میں 8 سالہ بچہ تالاب میں نہاتے ہوئے ڈوب کر جاں بحق

پنڈدادنخان کے نواحی علاقے میں 8 سالہ بچہ تالاب میں نہاتے ہوئے ڈوب کر جاں بحق ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل پنڈدادنخان کے علاقے پنن وال میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں الائیڈ سکول کے قریب واقع تالاب میں نہاتے ہوئے ایک آٹھ سالہ بچہ ڈوب گیا۔

@jhelumupdates جہلم میں ایک اور افسوسناک واقعہ #JhelumUpdates #LatestNews #fyp #breakingnews #foryoupagе #viralvideos #jhelum #pinddadankhan #newsupdate #tiktoknews #latestupdates ♬ original sound – Jhelum Updates

ریسکیو ذرائع کے مطابق واقعہ کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور سرچ آپریشن کا آغاز کیا۔ ریسکیو اہلکاروں نے ڈوبنے والے بچے کی لاش تالاب سے نکال لی۔

متوفی بچے کی شناخت نین عباس ولد عمران علی کے نام سے ہوئی ہے، جس کی عمر صرف 8 سال تھی۔ ریسکیو ٹیم نے لاش ضروری کارروائی کے بعد لواحقین کے سپرد کر دی۔

واقعے کے بعد علاقے میں فضا سوگوار ہو گئی جبکہ مقامی افراد نے اس افسوسناک حادثے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button