قلعہ روہتاس میں سکھ یاتریوں کی گردوارہ چوا صاحب پر حاضری، مذہبی رسومات ادا کیں

دینہ: تاریخی مقام قلعہ روہتاس میں سکھ یاتریوں کی آمد، گردوارہ چوا صاحب پر حاضری دی اور مذہبی رسومات ادا کیں۔ سکھ یاتریوں کی آمد کے سلسلے میں سکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کیے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق امریکہ، کینیڈا ، بھارت اور برطانیہ سے آئے سکھ یاتریوں نے جہلم کی تحصیل دینہ میں تاریخی مقام قلعہ روہتاس کا دورہ کیا۔ سکھ یاتریوں نے مذہبی رسومات ادا کرتے ہوئے گردوارہ چوا صاحب پر حاضری دی۔

چوا صاحب پر حاضری دینے والے سکھ یاتریوں کی تعداد 56تھی جن کی سکیورٹی کے لیے سخت ترین انتظامات کیے گئے تھے۔

سکھ یاتریوں نے مذہبی رسومات ادا کرنے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا پیار اور محبت اپنی مثال ہے حکومت کی طرف سے سکھ یاتریوں کے لیے بہترین انتظامات کر کے ہمارے دل جیت لیے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک پر امن ملک ہے، یہاں آکر بہت اچھا لگا ہماری عبادت گاہیں محفوظ ہیں۔ یہاں آ کر اپنائیت محسوس ہوئی اور ڈھیروں محبت ملی، پاکستان کی محبت کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

بعد ازاں سکھ یاتری لاہور کی طرف روانہ ہو گئے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button