موسم کی تبدیلی کے ساتھ ڈینگی کی افزائش میں اضافہ کا خطرہ موجود ہے، ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی

جہلم: موسم کی تبدیلی کے ساتھ ڈینگی کی افزائش میں اضافہ کا خطرہ موجود ہے اس لئے تمام متعلقہ محکمہ جات لاروا کی تلاش تیز کریں اور ڈینگی کی افزائش کے تمام ممکنہ مقامات پر کڑی نظر رکھیں۔
یہ بات ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی نے اینٹی ڈینگی اجلاس کے دوران کہی۔ اجلاس میں محکمہ صحت، تعلیم، لوکل گورنمنٹ، میونسپل کمیٹی سمیت دیگر محکموں نے شرکت کی۔
اجلاس کو بتایا کہ ضلع جہلم میں اب تک ڈینگی کا کوئی بھی کیس سامنے نہیں آیا، 1492مشکوک مقامات سے سیمپل حاصل کئے گئے ہیں جبکہ 253 مقامات سے ڈینگی لاروا کی تصدیق ہوئی ہے جس پر کام جاری ہے۔
ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ گزشتہ سال کے دوران جہلم میں ڈینگی کے چند کیسز سامنے آئے اس سال ہماری کوشش یہ ہونی چاہئے کہ ضلع جہلم ڈینگی فری ضلع بنے جس کیلئے تمام متعلقہ محکمہ جات ایمرجنسی کے طور پر کام کریں۔
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں



