جہلم میں کروڑوں روپے کی لاگت سے تیار ہونے والی سول لائن روڈ مفت کی چراگاہ بن گئی

جہلم شہر اور گردونواح مویشی وبال جان بن گئے ، کروڑوں روپے کی لاگت سے تیار ہونے والی سول لائن روڈ مفت کی چراگاہ بن گئی ، آوارہ مویشیوں کے ٹکرانے سے بے شمار حادثات رونما ہوچکے ہیں، شہریوں کا اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔

تفصیلات کے مطابق جہلم کے بااثر افراد نے اندرون شہر کے گلی محلوں میں پالتو جانورجن میں گائے،بکریاںاور بھینسیں وغیرہ شامل ہیں کو پال رکھا ہے اور صبح ہوتے ہی گھروں سے پالتوں جانوروں کو باہر سڑکوں پر نکال دیا جاتا ہے جو کچرے کے ڈھیروں اور سول لائن روڈ کو ا پنا مسکن بنا لیتے ہیں۔

آوارہ گائے اور بھینسیں بعض مقامات پر سڑکوں کے درمیان میں ہی بیٹھ جاتی ہیں جس سے حادثات رونما ہوتے ہیں ان حادثات سے درجنوں شہر ی شدید زخمی ہو چکے ہیں ، اکثر مویشی گندے نالوں میں نہانے کے بعد سڑک پر آکر شہریوں کے لئے پریشانی کا سبب بنتے ہیں۔

یہ جانور روڈ پر ہی گوبر کرکے گندگی کے ساتھ ساتھ بیماریاں پھیلانے کا موجب بھی بنتے ہیں تمام صورتحال سے آگاہی کے باوجود میونسپل کمیٹی کے ذمہ داران نے خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔

انتظامیہ ان بااثر افراد کے خلاف کارروائیاں کرنے سے گریزاں ہیں جبکہ شہریوں کا مطالبہ ہے کہ پالتو جانوروں کو انتظامیہ باہر ویران جگہوں پر منتقل کرنے کے احکامات جاری کرے اور اس پر سختی سے عملدارآمد کروایاجائے۔

تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button