دینہ میں 23 سالہ پاک فوج کے شہید جوان کی نماز جنازہ ادا کردی گئی

دینہ: شہیدوں اور غازیوں کی سرزمیندینہ کے رہائشی پاک فوج کے 23سالہ شہید جوان چوہدری اسماعیل کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی، شہید کو مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز جہلم کی تحصیل دینہ کے نواحی علاقہ چھتہ یونین کونسل گڑھ محل (باغاں) کا رہائشی 23سالہ پاک فوج کا جوان چوہدری اسماعیل کشمیر میں ایل او سی پر بھارتی فوج کے ساتھ لڑتے ہوئے شہید ہو گیا۔

شہید کا جسد خاکی گزشتہ شب آبائی گھر چھتہ باغاں پہنچنے پر عزیز و اقارب سمیت علاقہ کی کثیر تعداد نے شاندار استقبال کیا، پھولوں کی پتیاں نچھاور کرتے ہوئے پاک فوج زندہ آباد ، پاکستان زندہ آباد کے نعرے لگائے گئے۔

شہید چوہدری اسماعیل کی نماز جنازہ آج دن 11بجے ادا کی گئی ، نماز جنازہ میں علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور بعد ازاں سینکڑوں سوگواران کی موجودگی میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

اس موقع پر شہید کے والد چوہدری محمد اشتیاق کا کہنا تھا کہ میرے بیٹے نے اپنے وطن پر قربان ہو کر ہمارا سر فخر سے بلند کر دیا ہے اس کو پاک فوج سے بہت پیار تھا ۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button