جہلم میں پاکستانی نژاد برطانوی شہری کو قتل کرنے والےمجرم کو موت کی سزا سنا دی گئی

جہلم میں پاکستانی نژاد برطانوی شہری کو قتل کرنے والےمجرم کو موت کی سزا سنا دی گئی۔ عدالت نے شریک ملزم کو باعزت بری کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق رواں سال 9 جون کو جہلم کے علاقہ گھرمالہ میں اپنے حقیقی چچا پاکستانی نژاد برطانوی شہری عرفان آدم کو فائرنگ کر کے قتل کرنے والے مجرم محمد علی حسین کو جرم ثابت ہونے پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج خالد محمود بھٹی نے سزائے موت اور دس لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنا دی۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج خالد محمود بھٹی نے مجرم کے والد ظہور حسین کو باعزت بری کر دیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مجرم محمد علی حسین بھی پاکستانی نژاد برطانوی شہری ہے۔ مقتول عرفان آدم اپنے والد کے سالانہ ختم پر پاکستان آیا تھا۔ دونوں فریقین کے درمیان دشمنی اور تکرار کا سلسلہ چلتا آرہا تھا جس پر مجرم محمد علی نے انتہائی قدم اٹھاتے ہوئے اپنے حقیقی چچا کو قتل کیا تھا۔

واضح رہے کہ جہلم پولیس کے سب انسپکٹر مرتضیٰ نے مجرم کو گرفتار کر کے ٹھوس شواہد کیساتھ چالان عدالت کیا اور مقدمہ کی موثر پیروی کی تھی جس کے پیش نظر عدالت نے مجرم کو قرار واقعی سزا سنائی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button