ضلع جہلم سے بیرون ملک جانے کے خواہشمند شہریوں کا پاسپورٹ آفس میں رش

جہلم: ضلع بھر سے بیرون ملک جانے والے افراد کا رش، روزانہ کی بنیاد پر سینکڑوں افراد پاسپورٹ دفاترحصول پاسپورٹ کے لیے لائنوں میں کھڑئے ہوتے ہیں۔

پاسپورٹ ذرائع کے مطابق پچھلے ماہ کے دوران پاسپورٹ بنوانے والے نوجواںوں کی تعداد میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا ۔ ملک سے باہر جانے کے لیے پاسپورٹ کے حصول کے لیے روزانہ سینکڑوں افراد پاسپورٹ دفتر آرہے ہیں۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ بڑی تعداد میں ڈیٹا آنے کی وجہ سے اسلام آباد میں پاسپورٹ بنانے والا عملہ بھی سخت مشکلات کا شکار ہو چکا ہے۔

شہریوں کو پاسپورٹ کی بروقت ڈیلیوری کے لیے ہفتہ اور اتوار کو بھی پاسپورٹس کی چھپائی کا کام تواتر کے ساتھ جاری ہے۔

تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button