پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس ضلع جہلم نے اپریل 2024 کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی

جہلم: ایس ایس پی پنجاب ہائی وے پٹرولنگ محمد بن اشرف اور ڈی ایس پی پٹرولنگ ضلع جہلم سید ذوالفقار علی گیلانی کی ہدایات کو مدنظر رکھتے ہوئے پٹرولنگ پولیس ضلع جہلم نے ماہ اپریل کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی۔
پٹرولنگ پولیس ضلع جہلم نے ماہ اپریل 2024 کے دوران شراب برآمدگی کی ایک عدد ایف آئی آر، تین عدد ایف ائی آر ناجائز اسلحہ برآمدگی جس میں 3 پسٹل 30 بور اور 2 عدد روند برآمد کیا۔ اس کے علاوہ 16 عدد ایف آئی آر غیر معیاری غیر قانونی طور پر مسافر گاڑیوں میں سی این جی سلنڈر ہائی نصب کرنے والوں کے خلاف درج کروائی۔
پٹرولنگ پولیس نے ایک عدد ایف آئی آر تیز رفتاری کرنے والے کے خلاف ایک ایف آئی آر بو گس نمبر لگانے والے کے خلاف ایک ایف آئی آر زیر دفعہ 322 ت پ جبکہ مختلف مقدمات میں مطلوب 4 کس اشتہاری مجرمان اور 3 عدالتی مفروران کو گرفتار کیا اس کے علاوہ روڈ پر سفر کرنے والے افراد کو مختلف نوعیت کی 70 ہیلپس فرام کی گئی۔
پٹرولنگ پولیس ضلع جہلم نے ای پولیس ایپ کا استعمال کرتے ہوئے 17410 افراد کو چیک کیا گیا جبکہ روڈ پر گزرنے والی2944 گاڑیوں کو بھی بذریعہ ای پولیس ایپ چیک کیا گیا۔ ٹریفک وائلیشن کرنے پر مختلف روڈ یوزر کو 7036650 روپے کے جرمانے کیے گئے اور ٹوٹل2081 چالان مرتب کیے گئے جن میں 26 چالان کم عمر ڈرائیور 822چالان بغیر ہیلمٹ کے موٹر سائیکل چلانے والوں اور 235 چالان گڈ ٹرانسپورٹ کو اور لوڈ کرنے والوں پر کیے گئے، اس کے علاوہ 12 کم عمر موٹر سائیکل سواران کے موٹر سائیکل اور 153 بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سوار کے موٹر سائیکل زیر دفعہ 115 ایم وی او بند کیے گئے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی ایس پی پی ایچ پی جہلم سید ذوالفقار علی گیلانی نے بتایا کہ پنجاب ہائی وے پٹرول جہلم روڈ پر 24/7 ان روڈ ان پٹرولنگ ہے کسی بھی ایمرجنسی واردات جرم کی اطلاع مشکوک افرادکی نقل و حرکت اور جرائم پیشہ افراد کی گرفتاری اور سرکوبی کے لیے پٹرولنگ پولیس کے ہیلپ لائن 1124 پر بروقت اطلاع دیں۔کو محفوظ سفر فراہم کرنا پنجاب ہائی وے پٹرول جہلم کا اولین فرض ہے۔



