ستھرا پنجاب پروگرام؛ شہروں اور دیہاتوں میں صفائی کے بہترین انتظامات کیے جائیں گے، ڈپٹی کمشنر جہلم

جہلم: ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت شہروں اور دیہاتوں میں ہر قسم کی صفائی کے بہترین انتظامات کیے جائیں۔
یہ بات ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی نے ستھرا پنجاب مہم کے حوالے سے اجلاس میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ ستھرا پنجاب مہم کے تحت آوارہ کتوں کی تلفی، کچرے کو ٹھکانے لگانے، سٹریٹ لائٹس کی بحالی، وال چاکنگ کا خاتمہ سمیت تمام ایسے اقدامات پر تیزی سے عمل درآمد کرنا ضروری ہے جس سے اس مہم کو بہترین بنایا جاسکے۔
انہوں نے کہا کہ تمام تحصیلوں اور ہر یونین کونسل میں ان اقدامات پر فوری عمل درآمد کرکے پنجاب حکومت کے پروگرام کامیاب بنائیں۔
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں



