جہلم پولیس کی اہم کارروائی، منشیات فروش ملزم گرفتار

جہلم: تھانہ سٹی پولیس نے ایک اہم کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش ملزم راضی خان کو گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق جہلم میں ایس ایچ او تھانہ سٹی اور ان کی ٹیم نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ملزم راضی خان کو گرفتار کیا، جس سے 1 کلو 110 گرام آئس منشیات برآمد کی گئی۔

ملزم کے خلاف تھانہ سٹی میں مقدمہ درج کر کے مزید قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے اور عوام کو محفوظ ماحول فراہم کرنے کے لیے ایسے عناصر کے خلاف سخت اقدامات کیے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button