سوہاوہ سے بھاگ کر پسند کی شادی کرنے والا جوڑا غیرت کے نام پر قتل، سرائے عالمگیر سے لاشیں برآمد

جہلم/ سرائے عالمگیر/ سوہاوہ: جہلم کے علاقے ڈومیلی سے بھاگ کر پسند کی شادی کرنے والے نوجوان جوڑے کو غیرت کے نام پر قتل کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل سوہاوہ کے علاقے ڈومیلی سے بھاگ کر لاہور میں پسند کی شادی کرنے والے لڑکے اور لڑکی کی لاشیں گجرات کی تحصیل سرائے عالمگیر کے علاقے کنارہ سے برآمد ہوئی ہیں۔ پولیس کے مطابق دونوں کو سر پر گولیاں مار کر غیرت کے نام پر قتل کیا گیا ہے۔

@jhelumupdates جہلم کے علاقے ڈومیلی سے بھاگ کر پسند کی شادی کرنے والے نوجوان جوڑے کو سرائے عالمگیر میں ق۔ت۔ل کر دیا گیا #JhelumUpdates #Latestnews #fyp #foryou #breakingnews #viralvideo #foryoupagе #viralvideos #viral #tiktok #trending ♬ original sound – Jhelum Updates

ڈومیلی کے علاقے چنجلوٹ کے رہائشی 22 سالہ حسن سلیم اور دھمالہ کی رہائشی 19 سالہ عائشہ رزاق نے 20 مئی کو لاہور میں نکاح کیا تھا۔نکاح نامے کی کاپی جہلم اپڈیٹس کو موصول ہو چکی ہے۔ نکاح کے بعد نوجوان جوڑے نے لاہور میں رہائش اختیار کرنے کی کوشش کی، تاہم آج ان کی لاشیں سرائے عالمگیر سے ملی ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ عائشہ رزاق کے والد نے 20 مئی کو تھانہ ڈومیلی میں بیٹی کی گمشدگی کی رپورٹ درج کروائی تھی۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق یہ قتل غیرت کے نام پر کیا گیا ہے۔ دونوں لاشوں کو پوسٹمارٹم کے لیے تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال سرائے عالمگیر منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس نے کہا ہے کہ واقعے میں ملوث افراد کی شناخت کے لیے تحقیقات جاری ہیں اور جلد ہی ملزمان کو گرفتار کر لیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button