جہلم میں اسلحہ کی نمائش کرنے والا ملزم گرفتار، ناجائز اسلحہ برآمد

جہلم: تھانہ چوٹالہ پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے اسلحہ کی نمائش کرنے والے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان جہلم پولیس کے مطابق یہ کارروائی انچارج چوکی مصری موڑ اور ان کی ٹیم نے ایس ایچ او تھانہ چوٹالہ کی قیادت میں کی۔ پولیس نے ملزم تنویر احمد کو گرفتار کیا، جس کے قبضے سے 30 بور پستول بمعہ ایمونیشن برآمد کر لیا گیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق ملزم اسلحہ کی نمائش کر رہا تھا جس پر بروقت کارروائی عمل میں لائی گئی۔
پولیس نے ملزم کے خلاف تھانہ چوٹالہ میں ناجائز اسلحہ رکھنے اور اس کی نمائش کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔



