سوہاوہ میں 42 سالہ شخص ٹرین کی زد میں آ کر جاں بحق

سوہاوہ میں ریلوے اسٹیشن کے قریب 42 سالہ شخص ٹرین کی زد میں آ کر جاں بحق ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات جہلم کی تحصیل سوہاوہ میں ریلوے اسٹیشن کے قریب 42 سالہ نامعلوم شخص ٹرین کی زد میں آ کر جاں بحق ہو گیا۔
اطلاع ملتے ہی سوہاوہ پولیس اور ریسکیو 1122 کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال سوہاوہ منتقل کر دیا۔
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں



