سخت گرمی میں ملک محمد صادق کا احسن اقدام، انکروچمنٹ ٹیم کیلئے ٹھنڈے پانی کے کولرز کا تحفہ

جہلم: شدید گرمی کے پیش نظر سماجی رہنما ملک محمد صادق آف یوکے نے انکروچمنٹ ٹیم کے لیے رانا اشفاق کے دفتر میں تین ٹھنڈے پانی کے کولر عطیہ کر دیے۔ اس اقدام سے ٹیم کے ارکان میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور انہوں نے ملک صادق کے جذبہ خدمت کو سراہا۔

ملک محمد صادق نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں گرمی کی شدت روز بروز بڑھتی جا رہی ہے اور انکروچمنٹ ٹیم گرمی میں مسلسل فیلڈ میں کام کر رہی ہے۔ میں نے موسم کی شدت کو مدنظر رکھتے ہوئے ان کے لیے یہ تین کولر عطیہ کیے ہیں تاکہ ٹیم کے ارکان دوران ڈیوٹی ٹھنڈا اور صاف پانی پی سکیں۔

یہ پہلا موقع نہیں کہ ملک صادق آف یوکے نے عوامی بھلائی کا کام کیا ہو، اس سے قبل بھی وہ جہلم میں مختلف ترقیاتی منصوبوں کی سرپرستی کر چکے ہیں اور نوجوانوں کے لیے کھیلوں کے فروغ میں بھی ان کا اہم کردار رہا ہے۔ عوام میں ملک محمد صادق کی مقبولیت اسی جذبہ خدمت اور فلاحی کاموں کی بدولت ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button