جہلم میں سیف سٹی کیمرے مکمل طور پر فعال ہو گئے، ای چالان کا آغاز

جہلم شہر اور گردونواح میں نصب کیے گئے سیف سٹی کیمروں کے ذریعے آن لائن چالانوں کا سلسلہ شروع ہو گیا۔

کیمرے نصب ہونے کے بعد شہریوں کی بڑی تعداد محتاط ڈرائیونگ کرتی نظر آ رہی ہے۔ ان کیمروں کی مدد سے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جا رہی ہے، جس میں ہیلمٹ کے بغیر موٹر سائیکل چلانے، سیٹ بیلٹ نہ باندھنے اور دیگر خلاف ورزیوں پر چالان جاری کیے جا رہے ہیں۔

ٹریفک پولیس کے افسران اور اہلکار شہریوں کو ٹریفک قوانین کی پابندی کرنے کی ہدایات جاری کر رہے ہیں، بالخصوص موٹر سائیکل سواروں کو ہیلمٹ پہننے اور گاڑیوں کے ڈرائیورز کو سیٹ بیلٹ باندھنے پر زور دیا جا رہا ہے۔

سیف سٹی کیمرے دریائے جہلم پل، راٹھیاں، سگریٹ فیکٹری، لنگر پور چوک، جادہ سمیت شہر کے دیگر اہم مقامات پر نصب کیے جا چکے ہیں۔ اس کے علاوہ اندرون شہر، شاندار چوک، شلوم سنٹر اور دیگر مقامات سے گزرنے والے شہری بھی محتاط رویہ اختیار کر رہے ہیں تاکہ ای چالان سے بچ سکیں۔

ٹریفک پولیس حکام کا کہنا ہے کہ سیف سٹی منصوبے کے تحت ٹریفک قوانین کی سختی سے عملداری کو یقینی بنایا جا رہا ہے تاکہ حادثات کی روک تھام کی جا سکے اور شہریوں کو محفوظ سفری سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button