جہلم میں نان بائیوں نے من مانی، روٹی اور نان کی قیمتوں میں ازخود اضافہ کر دیا ہے، ملک شفیق

جہلم (بیورو رپورٹ) جہلم کی معروف سماجی شخصیت ملک محمد شفیع نے کہا ہے کہ شہر میں نان بائیوں نے اپنی من مانی کرتے ہوئے روٹی اور نان کی قیمتوں میں از خود اضافہ کر دیا ہے حالانکہ آٹے کی قیمتوں میں کمی آ چکی ہے۔

انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آٹا سستا ہونے کے باوجود نان اور روٹی مہنگی کرنا عوام کے ساتھ ظلم اور انتظامیہ کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔

ملک محمد شفیق نے کہا کہ انتظامیہ کی کمزور گرفت کے باعث شہریوں کو مہنگے داموں اشیائے خور و نوش خریدنے پر مجبور کیا جا رہا ہے۔ پہلے دودھ کی قیمتیں بڑھائی گئیں اور اب نان و روٹی بھی غریب عوام کی پہنچ سے دور ہوتی جا رہی ہیں۔

ملک محمد شفیع نے کہا کہ غریب اور دیہاڑی دار طبقہ پہلے ہی معاشی دباؤ کا شکار ہے، اب نان اور روٹی کی قیمتوں میں اضافہ ان کے ساتھ مزید زیادتی ہے۔

انہوں نے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ گران فروشی کے مرتکب دکانداروں کے خلاف فوری کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button