دینہ میں 8 سالہ بچے کو بدفعلی کا نشانہ بنانے کی کوشش کرنے والا درندہ صفت ملزم گرفتار

دینہ میں 8 سالہ بچے کو بدفعلی کا نشانہ بنانے کی کوشش کرنے والے درندہ صفت ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل دینہ میں ایس ایچ او تھانہ منگلا کینٹ اور ٹیم نے فوری کارروائی کرتے ہوئے 8 سالہ بچے کے ساتھ جنسی زیادتی کی کوشش کرنے والے درندہ صفت ملزم گرفتار کر لیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا اور قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔



