نواز شریف اور زرداری کی سیاست ابھی تک 90 کی دہائی میں جی رہی ہے، فواد چوہدری

جہلم: فواد چوہدری نے کہا کہ نوازشریف اور زرداری کی سیاست ابھی تک 1990 کی دہائی میں جی رہی ہے، اس زمانے میں لوگ ترقیاتی کو احسان کے طور پر لیتے تھے۔
سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ عمران خان کے دھرنے نے لوگوں کو رٹا دیا کہ ملک ان کے پیسوں سے چلتا ہے اس لئے ترقی کی سیاست اب احسان نہیں مانی جاتی۔
انہوں نے کہا کہ 2018 سے 2021 تک ایک بھی پراجیکٹ پر عمران خان کا نام یا تصویر نہیں تھی کیونکہ ہمیں احساس تھا ایسی مارکیٹنگ ایمج بریکنگ ہے۔ اب بیانیہ حقوق کا ہے ڈویلپمنٹ کا نہیں، ان کو 2024 میں سمجھ نہیں آ رہا۔
فواد چوہدری نے مزید کہا کہ 18 کروڑ روپے آٹے کی بوریوں پر نواز شریف کی تصویر لگانے پر خرچ ہو گئے اور فائدہ کیا ہوا؟۔



