چوری، ڈکیتی اور مویشی چوری کی وارداتوں میں ملوث شاہد خان گینگ کے 3 کارندے گرفتار

پنڈدادنخان: چوری، ڈکیتی اور مویشی چوری کے متعدد مقدمات میں ملوث شاہد خان گینگ کے تین کارندے گرفتار کر کے مال مسروقہ برآمد کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل پنڈدادنخان میں ایس ایچ او تھانہ للِہ اور ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے شاہد خان گینگ کے تین ملزمان شاہد خان، وقار اور ایاز کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان سے دو عدد مویشی مالیتی 3 لاکھ 90 ہزار روپے، چھینی گئی رقم 90 ہزار روپے اور موبائل فون برآمد کر لیے گئے۔ ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا۔

ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ شہریوں کو قیمتی اثاثوں سے محروم کرنے والے ملزمان کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button