جہلم اپڈیٹس کی خبر پر ایکشن، محکمہ ہیلتھ کی ٹیموں نے دینہ شہر میں ڈینگی سپرے شروع کر دیا

دینہ: ڈپٹی ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر ارشاد تونیو کا جہلم اپڈیٹس کی خبر پر فوری ایکشن، ڈینگی کی خبر پر نوٹس لیتے ہوئے سپرے ٹیمیں دینہ کی گلی محلوں میں روانہ کر دی گئیں ، ڈینگی سپرے کا عمل شروع کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی ہیلتھ آفیسر دینہ ڈاکٹر ارشاد تونیو نے جہلم اپڈیٹس کی خبر کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ڈینگی سپرے ٹیمیں گلی محلوں میں روانہ کر دیں جس پر سپرے ٹیموں نے میر سٹریٹ، محلہ شیخاں، داتا مسجد سمیت مختلف گھروں میں جہاں ڈینگی کے حوالے سے شکایات موصول ہوئی تھیں سپرے کیا ، دیگر گلی محلوں میں بھی سپرے کیا گیا۔

یاد رہے کہ چند روز قبل جہلم اپڈیٹس میں ڈینگی کے حوالے سے خبر شائع کی گئی تھی کہ گلی محلوں میں سپرے نہ ہونے کی وجہ سے ڈینگی کے مریضوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا تھا جس پر ڈپٹی ہیلتھ آفیسر دینہ ڈاکٹر ارشاد تونیو نے اس کا فوری نوٹس لیا تھا۔ شہری حلقوں نے سپرے پر سکھ کا سانس لیا ۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button