جہلم پولیس کا ضلع بھر میں سپیشل سرچ آپریشنز اور ناکہ بندی، 452 افراد کی چیکنگ

جہلم پولیس نے ضلع بھر میں دہشت گردوں اور جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کے لیے سپیشل سرچ آپریشنز اور ناکہ بندی کی۔

پولیس ترجمان کے مطابق ضلع کے مختلف علاقوں میں 13 مقامات پر سرچ آپریشنز کیے گئے جن میں 452 افراد کی بائیو میٹرک اور پولیس ایپلیکیشن کے ذریعے ویری فکیشن کی گئی۔

سرچ آپریشنز کے دوران شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر خصوصی ناکہ بندی اور چیکنگ کی گئی تاکہ کسی بھی مشتبہ یا جرائم پیشہ عنصر کو داخل یا فرار ہونے سے روکا جا سکے۔

ڈی پی او جہلم نے بتایا کہ یہ اقدامات اہم تنصیبات کی فول پروف سیکیورٹی، مجرمانِ اشتہاریوں، جرائم پیشہ افراد اور سماج دشمن عناصر کی گرفتاریوں کے لیے کیے گئے ہیں۔ سرچ آپریشنز کا بنیادی مقصد ناجائز اسلحہ و منشیات کی برآمدگی، سماج دشمن عناصر کی بیخ کنی اور شرپسندوں کو مذموم عزائم سے روکنا ہے۔

ڈی پی او نے مزید کہا کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ایسے آپریشنز مستقبل میں بھی تسلسل کے ساتھ جاری رہیں گے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button