پنڈدادنخان میں ایک گھر میں آتشزدگی، لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر خاکستر

پنڈدادنخان کے محلہ جعفریہ میں ایک گھر میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، آتشزدگی سے لاکھوں روپے مالیت کا گھریلو سامان جل کر خاکستر ہو گیا، ریسکیو 1122 نے آگ پر قابو پا لیا، اسسٹنٹ کمشنر حلیمہ منیر بھی موقع پر پہنچ گئیں۔
تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل پنڈدادنخان کے محلہ جعفریہ میں ایک مکان اچانک آگ بھڑک اٹھی، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسیکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور دو گھنٹے مسلسل فائر فائٹنگ کے بعد آگ پر قابو پا لیا گیا۔
آگ لگنے سے لاکھوں روپے مالیت کا گھریلو سامان جل کر خاکستر ہو گیا، آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادنخان حلیمہ منیر نے محلہ جعفریہ میں آگ سے متاثرہ گھر کا دورہ کیا اور لواحقین سے اظہار افسوس، ہر ممکن امداد کی یقین دہانی کروائی۔
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں



