وزیر مملکت بلال اظہر کیانی کی کوششیں رنگ لے آئیں، دینہ میں الیکٹرک بسیں دوڑیں گی

دینہ میں شہریوں کو جدید اور ماحول دوست نقل و حمل کی سہولت فراہم کرنے کے لیے الیکٹرک بس سروس کا آغاز ہونے جا رہا ہے۔ یہ کامیابی وزیر مملکت برائے خزانہ و ریلوے بلال اظہر کیانی کی کوششوں کا نتیجہ ہے، جنہوں نے اس منصوبے کے لیے بھرپور رہنمائی فراہم کی۔
الیکٹرک بسیں دینہ کے مختلف مقامات سے گزر کر مین چوک دینہ تک پہنچے گی اور منگلا روڈ دینہ سے منگلا کینٹ تک اپنا سفر طے کرے گی۔ بس روٹس کا جائزہ وزیر مملکت بلال اظہر کیانی کے بھائی حمزہ کیانی، سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی جہلم راجہ لیاقت علی، میاں عتیق، میاں سجاد اور دیگر حکام نے دینہ کے مختلف علاقوں میں جا کر لیا تاکہ شہریوں کو بہترین نقل و حمل کی سہولت فراہم کی جا سکے۔
شہریوں نے الیکٹرک بس سروس کے آغاز پر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے اقدام کو سراہا اور اسے دینہ میں شہری سہولیات کی بہتری کے لیے اہم قدم قرار دیا۔ یاد رہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اسی ماہ کے آخر میں الیکٹرک بس کی افتتاحی تقریب کے لیے جہلم تشریف لائیں گی۔



