جہلم چیمبر آف کامرس کے صدر کی آل پاکستان چیمبرز پریذیڈنٹ کانفرنس 2025 میں شرکت

جہلم/ رحیم یار خان: صدر جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری حاجی زاہد حسین بٹ نے آل پاکستان چیمبرز پریذیڈنٹ کانفرنس 2025 میں شرکت کی، جس کی میزبانی رحیم یار خان چیمبر آف کامرس نے کی۔

کانفرنس میں شرکت کے لیے حاجی زاہد حسین بٹ رحیم یار خان چیمبر آف کامرس پہنچے، جہاں چیمبر کے صدر ولید احمد، سینئر نائب صدر شہیر اقبال، نائب صدر افضال احمد اور دیگر عہدیداران نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔

تقریب کے مہمانِ خصوصی سابق وزیر ایس ایم تنویر تھے۔ کانفرنس کے دوران حاجی زاہد حسین بٹ نے مختلف چیمبرز کے صدور سے ملاقاتیں کیں اور جہلم چیمبر، رحیم یار خان چیمبر اور دیگر چیمبرز کے درمیان تعلقات مستحکم کرنے کے لیے مختلف معاہدوں اور یادداشتوں پر دستخط کیے۔

کانفرنس کے بعد تمام شرکاء کو قلعہ دراوڑ قیام کروایا گیا، جہاں اگلے روز انہوں نے چولستان ڈیزرٹ جیپ ریلی میں بھی شرکت کی۔ اس دورے کے بعد صدر جہلم چیمبر آف کامرس حاجی زاہد حسین بٹ کامیاب ملاقاتوں اور معاہدوں کے ساتھ بخیر و عافیت اپنے شہر جہلم واپس پہنچ گئے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button