ٹی ایچ کیو ہسپتال سوہاوہ میں مزید سہولتیں فراہم کریں گے، ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی

سوہاوہ: ڈی سی جہلم سیدہ رملہ علی کا ٹی ایچ کیو ہسپتال کا دورہ، آنکھوں کی جدید ترین مشینری اور ڈیجیٹل ایکسرے مشین کا افتتاح کیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی نے ٹی ایچ کیو ہسپتال سوہاوہ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے ٹی ایچ کیو میں آنکھوں کے آپریشن کی جدید ترین مشینری اور ڈیجیٹل ایکسرے مشین کا افتتاح کیا۔

اس کے بعد انہوں نے ہسپتال کے مختلف حصوں کا بھی دورہ کیا مریضوں سے ملاقات کی اور ان سے علاج بارے آگاہی حاصل کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت تمام ہسپتالوں میں جدید ترین مشینری فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button