ملک میں مزید بارشوں کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نے ملک میں مزید بارشوں کی پیشگوئی کردی۔ محکہ موسمیات کے مطابق ملک بھر میں 24 اپریل سے 29 اپریل تک موسلادھار بارشوں ہونے کے امکانات ہیں ۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مغربی ہواؤں کا سلسلہ 24 اپریل کوملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہوگا، بارش کا سلسلہ 24 سے 27 اپریل تک وقفے وقفے سے جاری رہے گا، خیبر پختونخوا میں 25 سے 29 اپریل میں بعض مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ہے۔

جبکہ بلوچستان میں 24 سے 27 اپریل کے دوران مختلف حصوں میں بارش ہو سکتی ہے ۔ کراچی، حیدراباد، سکھر،جیکب آباد میں 25 اور 26 اپریل کے دوران بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا مزید بتانا ہے کہ کشمیر، گلگت بلتستان میں موسلا دھار بارش اور پہاڑوں پر برف باری کی توقع ہے، جہلم، اسلام آباد، مری، گلیات، اٹک، چکوال وقفے وقفے سے بارش متوقع ہے لاہور، فیصل آباد سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں موسلادھار بارش اپنا رنگ جما سکتیں ہیں۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مغریبی سسٹم کے زیر اثر ہونے والی بارشوں سے بارش کے باعث دیر،سوات، چترال اور دریائے کابل کے ملحقہ علاقوں میں طغیانی کا خدشہ ہے ، جبکہ بالائی خیبر پختوا، کشمیر، مری، گلگت بلتستان میں لینڈ سلائیڈنگ کا اندیشہ بھی ہے ۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button