پنڈدادنخان میں گولپور کے قریب پولیس مقابلہ، دو ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

پنڈدادنخان میں گولپور کے قریب پولیس مقابلہ، موٹرسائیکل چوری کرنے والے دو ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر لئے گئے، چوری شدہ موٹرسائیکلیں برآمد کر لی گئیں۔
تفصیلات کے مطابق پیر کے روز دو اشتہاری ملزمان نے سمبڑیال سیالکوٹ سے دو موٹرسائیکل چوری کیے جن میں ٹریکر لگے تھے وہ براہ راستہ چک نظام جہلم کی تحصیل پنڈدادنخان کی حدود میں داخل ہوئے جن کی اطلاع پولیس کنٹرول روم جہلم کو موصول ہوئی جس پر تھانہ پنڈدادنخان پولیس نے مختلف مقامات پر ناکے لگا دیے۔
پنڈدادنخان کے علاقہ ڈوگ ویس ڈھوک وینس کے قریب پولیس نے ملزمان کو روکنے کی کوشش کی تو ملزمان نے فائرنگ شروع کر دی، پولیس کی جوابی فائرنگ سے دونوں ڈاکو زخمی ہو گئے۔
پولیس نے دونوں ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کر کے طبی امداد کیلئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پنڈدادنخان منتقل کر کے تفتیش شروع کر دی۔
ملزمان میں ایک کاتعلق خیبر پختون خواہ اور دوسرا بلوچستان کا رہائشی ہے۔
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں



