جہلم پولیس کا ضلع بھر میں سپیشل سرچ آپریشن اور ناکہ بندی، 421 افراد کی جانچ پڑتال

جہلم: ضلع جہلم پولیس نے امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے، دہشت گردی کے ممکنہ خطرات سے نمٹنے اور جرائم پیشہ عناصر کی بیخ کنی کے لیے ضلع بھر میں سپیشل سرچ آپریشنز اور ناکہ بندی کا سلسلہ جاری رکھا۔

ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو کی ہدایت پر یہ سرچ آپریشنز ضلع کے 12 مختلف مقامات پر کیے گئے، جن کے دوران 421 افراد کی تفتیش اور شناختی جانچ پڑتال کی گئی۔

پولیس کے مطابق، سرچ آپریشنز کے دوران شہریوں کی ویری فکیشن جدید پولیس ایپلیکیشن کے ذریعے کی گئی تاکہ کسی بھی مشکوک شخص کی فوری شناخت ممکن ہو سکے۔ شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر خصوصی ناکے قائم کیے گئے جہاں ہر آنے جانے والے شخص اور گاڑی کی باقاعدہ چیکنگ کی گئی۔

ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو نے آپریشن کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ان آپریشنز کا مقصد ناجائز اسلحہ، منشیات اور سماج دشمن عناصر کی موجودگی کا خاتمہ کرنا ہے، تاکہ شہریوں کو محفوظ ماحول فراہم کیا جا سکے۔ اشتہاری مجرموں، جرائم پیشہ افراد اور شرپسندوں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن جاری ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پولیس ہر وقت الرٹ ہے اور اہم تنصیبات، مذہبی مقامات اور عوامی مقامات کی سیکیورٹی کو فول پروف بنانے کے لیے مسلسل اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button