اسسٹنٹ ڈائریکٹر سمال انڈسٹریز راٹھیاں جہلم کی ڈسٹرکٹ آفیسر انفراسٹرکچر سے ملاقات

جہلم: اسسٹنٹ ڈائریکٹر پنجاب سمال انڈسٹریزاسٹیٹ راٹھیاں جہلم کی ڈسٹرکٹ آفیسر انفراسٹرکچر اینڈسروسز جہلم رانا محمدعثمان سے ملاقات، جہلم تعیناتی پرمبارکباد پیش کی پھولوں کاگلدستہ پیش کیا، سابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر سمال انڈسٹریز اسٹیٹ راٹھیاں جہلم بھی ہمراہ تھے۔
تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر پنجاب سمال انڈسٹریز اسٹیٹ راٹھیاں جہلم رضوان احمد کیانی اور چوہدری عبدالواحد (اسسٹنٹ ڈائریکٹر ریٹائرڈ) نے ڈسٹرکٹ آفیسر انفراسٹرکچر اینڈ سروسز جہلم رانا محمد عثمان سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ اس موقع پر دونوں نے رانا محمد عثمان کو جہلم میں تعینات ہونے پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی اور پھولوں کا گلدستہ بھی پیش کیا۔
ملاقات کے دوران ڈسٹرکٹ آفیسر رانا محمد عثمان نے رضوان احمد کیانی اور چوہدری عبدالواحد کا شکریہ ادا کیا اور گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ضلع جہلم کی تعمیر و ترقی کے لیے تمام متعلقہ محکمے اور اہلکار کوششیں جاری رکھیں گے۔ اس موقع پر سابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر سمال انڈسٹریز راٹھیاں بھی موجود تھے۔



