جہلم میں تیز رفتار کار بجلی کے کھمبے سے ٹکرا گئی، تین نوجوان زخمی

3
جہلم میں راٹھیاں موڑ کے قریب تیز رفتار کار بجلی کے کھمبے سے ٹکرا گئی، حادثے میں تین نوجوان زخمی ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق جہلم میں راٹھیاں موڑ کے قریب ایک تیز رفتار کار بجلی کے پول سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں تین نوجوان زخمی ہو گئے۔ حادثے میں ایک نوجوان کو سر پر شدید چوٹیں آئیں جبکہ دیگر کو بھی مختلف نوعیت کی چوٹیں پہنچیں۔
ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچیں اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی۔ زخمیوں کو مزید علاج کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جہلم منتقل کر دیا گیا۔



