دینہ پولیس کی احسن کارروائی، تین سالہ گمشدہ بچی کو بحفاظت لواحقین کے حوالے کر دیا

دینہ پولیس نے بروقت اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے 3 سالہ گمشدہ بچی کو بحفاظت اس کے اہل خانہ سے ملا دیا، جس پر لواحقین نے جہلم پولیس کا شکریہ ادا کیا ہے۔

ترجمان جہلم پولیس کے مطابق دینہ پولیس کو ایک 3 سالہ بچی لاوارث حالت میں ملی، جسے فوری طور پر حفاظتی تحویل میں لے لیا گیا۔ پولیس نے بچی کی شناخت اور اس کے اہل خانہ کی تلاش کے لیے مختلف ذرائع استعمال کرتے ہوئے کارروائی کا آغاز کیا۔

مسلسل کوششوں اور معلومات کے تبادلے کے بعد پولیس بچی کے لواحقین تک پہنچنے میں کامیاب ہو گئی۔ تمام قانونی تقاضے اور ضروری تصدیقی مراحل مکمل کرنے کے بعد بچی کو بحفاظت اس کے ورثاء کے حوالے کر دیا گیا۔

بچی کی بحفاظت واپسی پر اہل خانہ نے دینہ پولیس اور جہلم پولیس کا شکریہ ادا کرتے ہوئے پولیس کے انسانی ہمدردی پر مبنی کردار کو سراہا۔

ڈی پی او جہلم نے کہا کہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے ساتھ ساتھ گمشدہ افراد کی بازیابی اور عوام کی مدد کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جہلم پولیس عوامی خدمت کے جذبے کے تحت اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں انجام دے رہی ہے اور ایسے اقدامات مستقبل میں بھی جاری رہیں گے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button