جہلم پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف ایکشن، 2 ملزمان منشیات سمیت گرفتار

جہلم پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں جاری، دو ملزمان کو گرفتار کر کے ہیروئن اور شراب برآمد کر لی گئی۔

تفصیلات کے مطابق جہلم میں ایس ایچ او تھانہ سٹی اور ٹیم نے اہم کارروائی کرتے ہوئے ملزم رئیس کوگرفتار کر لیا، ملزم سے 1 کلو 100 گرام ہیروئن برآمد کر لی گئی۔

تھانہ سٹی پولیس جہلم نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم جواد احمد کو گرفتار کر لیا، ملزم سے 10 لیٹر شراب برآمد کر لی گئی۔

پولیس نے ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا اور قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔

تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button