ڈسٹرکٹ جیل جہلم کے سپرنٹنڈنٹ نے التواء کا شکار جیل کا نیا بلاک قابل استعمال بنا دیا

جہلم: ڈسٹرکٹ جیل جہلم کے سپرنٹنڈنٹ نے ذاتی دلچسپی لیکر پچھلے آٹھ سالوں سے التواء کا شکار جیل کا ایک نیا بلاک قابل استعمال بنا دیا، نئے جیل بلاک کے تعمیر ہونے سے ڈیڑھ سو سے زائد قیدی نئے جیل بلاک میں منتقل کر دئے گئے ۔ قیدیوں و حوالاتیوں نے جیل سپرنٹنڈنٹ کا شکریہ ادا کیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ جیل جہلم کے سپرنٹنڈنٹ سید حسن مجتبیٰ نے ذاتی دلچسپی لیتے ہوئے ڈسٹرکٹ جیل جہلم کے بلاک کو مکمل کروا کے 150 سے زائد قیدیوں و حوالاتیوں کو ڈسٹرکٹ جیل جہلم کے نئے تعمیر ہونے والے بلاک میں منتقل کروا دیا ہے۔

سید حسن مجتبیٰ نے جہلم پریس کلب کے نمائندہ وفد سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتا یا کہ 8سال قبل قیدیوں و حوالاتیوں کی تعداد میں غیر معمولی اضافے کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈسٹرکٹ جیل جہلم سے ملحقہ کمپاؤنڈ میں نئے بلاک کی تعمیر کا آغاز کیا گیا جو فنڈز کی عدم دستیابی اور دیگر مسائل کی وجہ سے پایہ تکمیل تک نہ پہنچ سکا۔

انہوں نے بتایا کہ قیدیوں و حوالاتیوں کو پیش آنے والے مسائل بارے اعلی افسران کو آگاہ کیا جس پر متعلقہ افسران نے ذاتی دلچسپی لیتے ہوئے فنڈز جاری کروائے اور ڈسٹرکٹ جیل جہلم میں نیا بلاک تعمیر ہو چکا ہے اس وقت نئے بلاک میں 150سے زائد قید یوں و حوالاتیوں کو منتقل کر دیا گیا ہے۔ قید یوں و حوالاتیوں کو پیش آنے والی مشکلات میں کافی حد تک کمی واقع ہو چکی ہے۔

انہوں نے افسران کا شکریہ ادا کیا ۔

تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button