جہلم پولیس کی اہم کارروائی، اغواء شدہ مغوی بحفاظت بازیاب

جہلم: تھانہ صدر پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے اغواء ہونے والے مغوی کو بحفاظت بازیاب کروا لیا۔
تفصیلات کے مطابق جہلم میں مغوی کے اغواء ہونے کی درخواست موصول ہونے پر تھانہ صدر پولیس نے فوری طور پر مقدمہ درج کیا اور جدید ٹیکنالوجی اور ہیومن انٹیلی جنس کی مدد سے کارروائی کا آغاز کر دیا۔ ایس ایچ او تھانہ صدر اور پولیس ٹیم نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے مغوی کو بحفاظت بازیاب کروا لیا۔
پولیس کے مطابق بازیاب ہونے والے مغوی کو قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد اس کے لواحقین کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم شفیق احمد چوہدری کا کہنا ہے کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ جہلم پولیس کی اولین ترجیح ہے اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلا تفریق کارروائیاں جاری رہیں گی۔



